بریلی: اترپردیش کے ضلع بریلی میں تقریباً سوا مہینے سے بند موہن پر ٹھریا واقع ماریہ فروجن سلاٹر ہاوس میں الہ آباد ہائی کورٹ کی ہدایت کے بعد کام کاج شروع ہوگیا ہے ۔
طے شدہ تعداد سے زیادہ مویشی ذبح کئے جانے کے الزام میں گذشتہ سال یکم دسمبر کو آلودگی کنٹرول بورڈ نے سلاٹر ہاوس کو سیل کردیا تھا۔ یہاں سے مختلف اضلاع اور بیرون ممالک گوشت سپلائی ہوتا تھا۔علاقائی آلودگی کنٹرول بورڈ کے صدر نے موصول شکایت کی بنیا د پر گذشتہ مہینے ماریہ فروجن سلاٹر ہاوس کو سیل کرادیا تھا۔ آلودگی کنٹرول بورڈ نے فیکٹری احاطے میں بجلی اور پانی سپلائی کو منقطع کردیا تھا۔ الزام تھا کہ طے شدہ تعداد سے کئی گنا مویشی ذبح کئے جارہے ہیں۔ اس کاروائی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی گئی۔