متھورا : متھورا ضلع کے تھانہ کوسی کلاں علاقے میں ، بدھ کی رات تیز رفتار کار ہولوانا گاؤں کے قریب نالے میں گر گئی ، جس سے کار میں سوار جنرل منیجر اور ان کی خاتون ملازم ہلاک ہوگئیں۔
تھانا کوسی کلاں کی چوکی بٹھین گیٹ پر ایک شوروم کے جنرل مینیجر، حسن پور ہوڈل کا رہائشی 32 سالہ دیپک گپتا ولد رادھے شیام بدھ کو دیر رات اپنی خاتون ملزم پاروتی عرف دیکشا کے ساتھ کار سے کہیں جا رہے تھے۔ ان کی کار بےقابو ہوکر ہلوانا ڈرینج میں گر گئی ۔ اس حادثہ میں دونوں کی موت ہو گءی۔ حادثہ کی خبر ملتے ہی سرکل افسر چھاتا جیتندر کمار اور پرمود پوار جائے وقوعہ پر پہنچ گیے۔ انسپکٹر پرمود پوار نے بتایا کہ دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوایا گیا ہے ۔