اسلامی جمہوریہ ایران کے منتخب صدر مسعود پزشکیان نے حزب اللہ کے سربراہ کے نام پیغام میں کہا ہے کہ استقامتی محاذ کی حمایت پوری طاقت سے جاری رہے گی۔
سحرنیوز/ایران: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے منتخب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے حزب اللہ کے سربراہ کے نام اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ استقامتی محاذ کی حمایت پوری قوت سے جاری رہے گی۔ انھوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں استقامتی محاذ اور خطے کے عوام کا حامی رہا ہے اور رہے گا۔









