آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں سوموار کی شام دیر گے ایک یہودی عبادت گاہ کے قریب ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مقامی میڈیا نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ رات گئے ہونےوالے اس حملے میں کم سے کم ایک شخص اور حملہ آور ہلاک ہوگئے ہیں۔ بعض ذرائع کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 15 بتائی جا رہی ہے۔









