فرخ آباد،…;اتر پردیش کے فرخ آباد ضلع میں تین سالہ بچے نے زندہ سانپ کو چبا کر مار ڈالا۔ واقعہ ضلع کے محمد آباد علاقے کے مدنا پور گاؤں کا ہے۔ واقعے سے خوفزدہ والدین نے مردہ سانپ کو پولی بیگ میں ڈال کر بچے کو اسپتال پہنچایا۔ ڈاکٹروں نے بچے کو 24 گھنٹے نگرانی میں رکھنے کے بعد خطرے سے باہر قرار دے دیا۔دنیش کمار کا بیٹا آیوش اپنے گھر کے صحن میں کھیل رہا تھا کہ اس نے شور مچانا شروع کر دیا۔









