پیرس ، 13 جون (ژنہوا ) فرانس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس ’کووڈ 19‘ سے 28 ہلاکتیں ہو گئی جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 29،374 ہوگئی ہے۔
وزیر صحت نے جمعہ کے روز یہ اطلاع دی۔ وزارت نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ابھی تک فرانس میں مجموعی 11،124 مریض کورونا وائرس کی وجہ سے ا سپتال میں ہیں، جن میں سے 879 مریض آئی سی یو میں ہیں جو کہ جمعرات کے مقابلے میں 24 کم ہیں۔ وزارت نے کہا کہ وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے اور لوگ کو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے متحد ہوں ۔