کانپور : شادی کیلئے لڑکی فریق کے لوگوں کو کانپور سے لے کر آگرہ جا رہی پرائیویٹ بس کو اوریا کے پاس سامنے سے آرہے ٹرالا نے ٹکر ماردی۔ بس الٹی سمت میں چل رہی تھی، حادثہ میں دو لوگوں کی موت ہوگئی۔
حادثہ میں انور گنج کے رہنے والے بلدیو اور شکلا گنج کی رہنے والی سوشیلا کی موت ہوگئی۔ زخمی 24 لوگ ہیلٹ اسپتال میں بھرتی ہیں۔ ہیلٹ میں بھرتی زخمی لوگوں نے بتایا کہ ڈرائیور غلط سمت میں تیز رفتار سے بس چلا رہا تھا۔ ہم لوگوں نے منع بھی کیا مگر وہ نہیں مانا۔ 8/81 شیو کٹرا راما دیوی چکیری کے رہنے والے چندر شیکھر ولد رام جی لال کی بیٹی سونا ورما کی شادی آگرہ کے مرتھل کے رہنے والے گنگن ورما کے ساتھ طے ہوئی تھی۔
شادی پروگرام آگرہ میں لوہا منڈی کشور پورا سیکٹر-4 واقع شکن میرج لان میں ہونا تھا۔ اس کیلئے جمعرات کی صبح کو لڑکی فریق کے لوگ پرائیویٹ بس سے آگرہ جا رہے تھے۔
حادثہ میں زخمی بارہ دیوی کی رہنے والی سونالی سنگھ اپنی ساس مایا دیوی، دیورانی دیپا سونی، نند منیشا سنگھ، نندوئی وکاس سنگھ اوران کےبیٹے دکش و بیٹی شردھا کے ساتھ بارات جا رہی تھیں۔ سونالی نے بتایا کہ بس ڈرائیور غلط سمت میں ہونے کے باوجود کافی تیز گاڑی چلا رہا تھا۔
بغل سے نکلتی گاڑیوں سے ٹکرانے کا خطرہ دیکھ کر ہم لوگوں نے ڈرائیور سے گاڑی دھیمی کرنے کو کہا لیکن وہ نہیں مانا۔ سامنے سے آ رہی گاڑی سے ٹکر ہونے کے بعد چیخ و پکار مچ گئی۔ منیشا کے چہرے، پیر اور ہاتھ میں چوٹ آئی ہے۔
حادثہ میں چلی گئی لڑکی کے موسا اور نانی کی جان: بھیکے پور گاؤں کے پاس ہوئے بس اور ٹرالا کی ٹکر میں شدید طور سے زخمی بلدیو (40) اور سوشیلا (60) کی ہیلٹ پہنچنے سے پہلے ہی موت ہوگئی جس لڑکی سونا ورما کی شادی کیلئے بس سوار آگرہ جا رہے تھے، متوفی بلدیو اس کے موسا اور متوفیہ سوشیلا اس کی نانی تھیں۔
نواسی کی شادی کیلئے سجا رہے تھے ارمان: ہیلٹ میں زخمیوں کی تیمارداری میں مصروف لڑکی کے ماما گوپال سنگھ نے بتایا کہ شکلا نگج کی رہنے والی سوشیلا کے شوہر کی کافی سال پہلے ہی موت ہوچکی ہے۔ نواسی کی شادی کیلئے سوشیلا نے کافی ارمان سجا رکھے تھے۔
کئی دن پہلے سے ہی وہ نواسی کیلئے کپڑے اور دینے کیلئے تحفہ کی خریداری کر رہی تھیں۔ حادثہ کی اطلاع پر جب وہ ہیلٹ پہنچے تو پتہ چلا کہ ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا ہے۔
پرینکا کو نہیں پتہ کہ اجڑ گیا ہے اس کا سہاگ: ہیلٹ کے ایمرجنسی ریڈ زون میں کنارے والے بیڈ پر بھرتی انور گنج کی رہنے والی پرینکا کے شوہر بلدیو کی حادثہ میں موت ہوگئی ہے جبکہ دونوں بچے اکشت اور آدتیہ بھی شدید طور سے زخمی ہیں۔
پرینکا کے شوہر بلدیو کھرادی کا کام کرتے تھے۔ پرینکا کی حالت دیکھ کر اس کی تیمارداری میں مصروف لوگوں نے اسے شوہر کی موت کی اطلاع نہیں دی ہے، جبکہ وہ لوگوں سے شوہر کے بارے میں پوچھ رہی ہے تو اسے دوسرے کمرے میں علاج چلنے کی بات کہہ کر خاموش کرایا جا رہا ہے۔