لندن: برطانیہ کی 7 سالہ بچی نے ملکہ الزبتھ کو پالتو کتوں کی تلاش میں مدد کے لیے دلچسپ خط لکھ دیا۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے علاقے لیٹ چلی سے تعلق رکھنے والی لوئس نامی بچی نے ملکہ برطانیہ الزبتھ کے نام منفرد خط میں پالتو کتوں کو ڈھونڈنے میں مدد کی اپیل کی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ سات سالہ بچی اپنے کسی رشتے دار کے دو کتے کھو جانے پر فکر مند ہوئی اور ملکہ برطانیہ کو اپنے ہاتھوں سے خط لکھا جس میں لوئس نے الزبتھ سے درخواست کی کہ وہ مدد فراہم کریں۔
برطانیہ کے ایوان شاہی کے پتے پر ارسال کے گئے خط میں لکھا تھا کہ ہمارے کسی عزیز کے دو کتے تقریباً سات ماہ سے لاپتہ ہیں، وہ اپنے پالتو جانوروں سے بہت محبت کرتے تھے۔







