جدید ترین خلائی دور بین جیمز ویب ٹیلی سکوپ کی مدد سے لی گئی ایک تصویر میں تقریباً 25 ہزار کہکشائوں کو دیکھا گیا جبکہ ہبل ٹیلی اسکوپ سے لی گئی تصویر میں تقریباً 10 ہزار کہکشائیں دیکھی گئیں۔ایک ویب سائٹ کے مطابق جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے کائنات کا اب تک کا سب سے گہرا اور تفصیلی انفراریڈ نظارہ پیش کرکے سب کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔









