ڈھاکہ 11 دسمبر(یواین آئی) بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ اور وزیراعظم ہند نریندرمودی کے مابین 17 دسمبرکوتفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔ بنگلہ دیش کی وزارت داخلہ کے ایک سینئر افسرنے جمعہ کو یہ معلومات دی۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ورچوئل میٹنگ کی تاریخ اور وقت مقررکرلیا گیا ہے۔
افسر کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان ہونے والی میٹنگ کے سلسلے میں ہندوستان کی وزارت داخلہ کے ساتھ میٹنگ ہوچکی ہے۔
محترمہ حسینہ اور مسٹر مودی کے درمیان ہونے والی میٹنگ میں دونوں ممالک کے مابین پرامن اورمحفوظ سرحد کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی کریڈٹ لائن کے تحت منصوبوں کے نفاذمیں رفتار لانے کے امورپر تبادلہ خیال ہونے کی توقع ہے۔
دونوں کے بیچ 17 دسمبر کو صبح 11 بجے شروع ہوگی اور ایک سے ڈیڑھ بجے تک دونوں وزیراعظم تبادلہ خیال کریں گے۔ اسی روز دونوں وزرائے اعظم ورچوئل طریقے سے ہلدی باڑی-چلہاٹی ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کریں گے۔
بتایا جارہا ہے کہ مسٹر مودی کو 26 مارچ کو ڈھاکہ آنے کی دعوت دی گئی ہے۔ اگرکورونا کی صورت حال میں بہتری آئی، تو مودی ڈھاکہ کے دورے پر جائیں گے۔ اس میٹنگ میں محترمہ حسینہ مسٹر مودی کے ان کے ڈھاکہ دورے کے تعلق سے بھی گفتگوکرسکتی ہیں۔