نئی دہلی:ب جنگی طیارہ ایک گھر پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 شہری ہلاک ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق ائیر فورس کا مگ 21طیارہ ریاست راجستھان کے علاقے ہنومان گڑھ میں ایک جھگی پر گر کر تباہ ہوگیا۔
حکام کے مطابق حادثے میں طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا تاہم طیارہ گرنے سے 2خواتین ہلاک اور 4زخمی افراد ہوگئے تھے،ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج مزید دو افراد نے دم توڑ دیا جس کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4 ہوگئی جن میں 3 خواتین شامل ہیں۔
فضائیہ کے مگ طیاروں کو حادثات کی بلند شرح کے باعث اڑتے ہوئے تابوت بھی کہا جاتا ہے ،بھارتی وزارت دفاع کے اعداد وشمار کے مطابق 2010تک 20جبکہ 2003سے لے کر2013تک 38مگ طیارے تباہ ہوئے۔ مگ طیارے تباہ ہونے کے واقعات میں 170سے زائد پائلٹس ہلاک ہوچکے ہیں۔