بیلجیئم میں کورونا وائرس کی شکار 70 سال سے زائد عمر کی خاتون نے معجزانہ طور پر کووڈ 19 کو شکست دے دی حالانکہ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ان کے بچنے کا امکان 0.0001 فیصد ہے۔لیسٹی برکین نامی یہ خاتون 160 دن سے ایک اسپتال میں کورونا وائرس سے لڑ رہی تھیں جس کے دوران 9 ہفتے تک کوما میں بھی رہیں اور 160 دن بعد انہیں ڈسچارج کیا گیا ہے۔









