وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ یہ جموں، کشمیر اور لداخ میں ہماری بہنوں اور بھائیوں کے لیے امید، ترقی اور اتحاد کا ایک عظیم اعلان ہے۔ عدالت نے اپنے گہرے علم کے ساتھ اتحاد کے اس جوہر کو مضبوط کیا ہے جسے ہم ہندوستانی ہونے کے ناطے ہر چیز سے زیادہ عزیز رکھتے ہیں اور اس کی قدر کرتے ہیں۔
ملک کی سپریم کورٹ نے ریاست جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے حکومت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے 7 ستمبر سے 30 ستمبر تک اسمبلی انتخابات کرانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ آرٹیکل 370 پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔ پی ایم مودی نے اپنا ردعمل سوشل میڈیا ایپ X پر پوسٹ کیا اور لکھا کہ یہ امید، ترقی اور اتحاد کا شاندار اعلان ہے۔
https://x.com/narendramodi/status/1734106830845133108?s=20