دوسری جنگِ عظیم میں تباہ ہونے والا بحری جہاز ’مونٹی ویڈیو مارو‘ کا ملبہ 81 برس بعد فلپائن کے قریب سمندر کی 4 ہزار میٹر گہرائی میں پایا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جولائی 1942ء میں اس بحری جہاز پر 1 ہزار سے زائد آسٹریلوی مسافر سواتر تھے جن میں بیشتر جنگی قیدی تھے۔









