کانپور: جالون سے لکھنؤ جارہے موٹرسائیکل سوار تین دوستوں کو نامعلوم گاڑی نے پنکی تھانہ علاقہ میں ٹکر ماردی، حادثہ میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی جبکہ دو شدید طور سے زخمی ہوگئے، پولیس نے زخمیوںکو اسپتال پہنچاکر نامعلوم گاڑی ڈرائیور کے خلاف رپورٹ درج کی ہے۔
جالون کے رورا ملو کے رہنے والے راہل کا لکھنؤ واقع ایک سینٹر میں بی ایس سی ایگریکلچر کا پیپر تھا،اس وجہ سے وہ گاؤں کے ہی شیوم کمار (۱۸)اور ابھے پرتاپ کے ساتھ موٹرسائیکل سے لکھنؤ کیلئے نکل گیا۔
دیر رات قریب ڈھائی بجے تینوں پنکی گیس پلانٹ فلائی اوور کے پاس پہنچے ہی تھے کہ نامعلوم گاڑی نے اس کی موٹرسائیکل میں ٹکر ماردی،حادثہ میں تینوں شدید طور سے زخمی ہوگئے، شیوم موٹرسائیکل چلارہاتھا،اس لئے زبردست ٹکر کے سبب شیوم کی ایک آنکھ پھوٹ گئی اور پیچھے سےگردن کٹ گئی،
جبکہ ابھے اور راہل کو سر اور جسم کے دیگر حصوں میں شدید چوٹیں آئیں، راہگیروں کی اطلاع پر پہنچی پولیس تینوں کو ہیلٹ اسپتال لے گئی جہاں ڈاکٹر وںنے شیوم کو مردہ قرار دے دیا۔ پنکی تھانہ انچارج مانویندر سنگھ نے بتایا کہ دیر رات حادثہ ہوا ہے ،ٹکر مارنے والی گاڑی کی معلومات اکٹھا کی جارہی ہے۔
جالون سے لکھنؤ جارہے موٹرسائیکل سوار تین دوستوں کو نامعلوم گاڑی نے پنکی تھانہ علاقہ میں ٹکر ماردی، جس سے ایک نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ دوشدید طور سے زخمی ہوگئے۔پولیس نے زخمیوںکو اسپتال پہنچاکر نامعلوم گاڑی ڈرائیور کے خلاف رپورٹ درج کی ہے۔
جالون کے رور املو کے رہنے والے راہل کا لکھنؤ واقع ایک سینٹر میں بی ایس سی ایگریکلچر کا پیپر تھا اس وجہ سے وہ گاؤں کے شیوم کمار (۱۸)اور ابھے پرتاپ کے ساتھ موٹرسائیکل سے لکھنؤ کیلئے نکلے تھے، دیر رات قریب ڈھائی بجے تینوں پنکی گیس پلانٹ کے فلائی اوور کے پاس پہنچے ہی تھے کہ نامعلوم گاڑی نے اس کی موٹرسائیکل میں ٹکر ماردی۔