اتحاد نہ کرنے کے اعلان کے بعد کیجریوال نے ٹوئیٹ کیا’’ ایسے وقت جب پورا ملک مودی اور شاہ کی جوڑی کو ہرانا چاہتا ہے، بی جے پی مخالف ووٹوں کو تقسیم کرکے کانگریس اس کی مدد کررہی ہے
لوک سبھا انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد سے منع کرنے کے بعد وزیراعلی اروند کیجریوال نے کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی مخالف ووٹوں کی تقسیم کرکے وہ بی جے پی کی مدد کررہی ہے ۔ دہلی کانگریس کی صدر اور سابق وزیر اعلی شیلا دیکشت نے منگل کو پارٹی صدر راہل گاندھی کے ساتھ میٹنگ کے بعد اعلان کیا کہ دہلی کی سات لوک سبھا سیٹوں کے لیے عام آدمی پارٹی کےساتھ کسی طرح کا اتحاد نہیں ہوگا۔پچھلے کئی دنوں سے ایسی قیاس آرائیاں زوروں پر تھیں کہ عام آدمی پارٹی اور کانگریس مل کر لوک سبھا انتخاب لڑیں گی ۔