نئی دہلی،یکم جنوری؛ اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جےپی)کے دہلی امور کے انچارج پرکاش جاوڈیکر نے بدھ کو شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)کے خلاف دارالحکومت میں تشدد کےلئے عام آدمی پارٹی (آپ)اور کانگریس کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹیاں اس کےلئے عوام کے معافی مانگیں۔
مسٹر جاوڈیکر نے دہلی اسمبلی کے جلد ہونے والے انتخابات میں بی جےپی کو پوری طاقت سے لڑنے اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیتنے کا یقین ظاہر کرتے وہئے آج کہا کہ پارٹی مثبت ایجنڈے کے ساتھ میدان میں اترے گی۔انہوں نے کہا کہ بی جےپی کی انتخابی مہم تین مسئلوں ’سچ -بمقابلہ جھوٹ،ترقی بمقابلہ تباہی‘اور ’انارکی مخالفت بمقابلہ قوم پرستی ‘پر مبنی ہوگی۔
دہلی انچارج نے کہا کہ سی اے اے کے سلسلے میں جھوٹی افواہ پھیلائی گئی۔مسلم طبقے کو گمراہ کرنے کےلئے کہاگیا کہ ان کی شہریت پر اثر پڑےگا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ پاکستان،افغانستان اور بنگلہ دیش سے مذہب کی بنیاد پر استحصال جھیلنے کی وجہ سے ہندوستان آئے پناہ گزینوں کو شہریت دینے کا قانون ہے۔
यह कानून देश में आये शरणार्थियों को नागरिकता देने वाला कानून है देश भर में एक भ्रम फैलाया गया जैसे मुसलमानों की कोई नागरिकता छीन रहा है देश में शांति है लोगो को सच समझने लगा है
जो दिल्ली में हुआ मेने नाम भी बताये जामिया, सीलमपुर और जामामस्जिद के पास उनको को हम माफ़ नहीं कर सकते pic.twitter.com/nCB5gxkadp— Prakash Javadekar (Modi Ka Parivar) (@PrakashJavdekar) January 1, 2020