کراچی،:۔ پاکستان کے مشہور وکیل اور انسانی حقوق کے کارکن جبران ناصر کو ا?دھی رات سے پہلے کراچی سے اغوا کر لیا گیا۔ یہ دعویٰ جبران کی اہلیہ منشا پاشا نے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ (میاں بیوی) جمعرات کی رات بازار سے کھانا کھا کر اپنی کار میں گھر واپس جا رہے تھے۔ راستے میں گیارہ بجے کے قریب ایک سفید رنگ کی کار اچانک ان کی گاڑی کے سامنے
ا? گئی۔ تقریباً 15 مسلح افراد کار سے نیچے اترے۔ ان لوگوں نے انہیں گھیر لیا۔ سب نے یک زبان ہو کر نیچے اترنے کو کہا۔اپنے شوہر کے اغوا سے خوفزدہ پاشا نے بتایا کہ اس کے بعد ایک اور گاڑی ا?ئی اور ہماری گاڑی کے پیچھے کھڑی ہوگئی۔ پھر یہ لوگ ان کے شوہر جبران ناصر کو گاڑی سے نیچے اتار کر اپنے ساتھ لے گئے۔ پاشا نے کہا کہ جبران نے 2018 کے عام انتخابات میں بھی ا?زاد امیدوار کے طور پر حصہ لیا تھا۔
Rights activist and lawyer Gibran Nasir was abducted by unknown persons. “There were about 15 armed individuals who took my husband away. A big white Vigo car stopped us when we were returning home from dinner,” His wife Mansha Pasha's video message. #JibranNasir https://t.co/8TpSX4qC00 pic.twitter.com/tGdiuS8yNg
— Saqib Ul Islam Chaudhary (@SaqibIslam) June 1, 2023