واگھہ بارڈر(امرتسر)، یکم مارچ (یو این آئی)فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان پاکستان کی حراست سے رہا ہونے کے بعد جمعہ کی رات واگھہ بارڈر سے ہندستان اپنے وطن پہنچ گئے۔
ونگ کمانڈر ابھینندن کا جنگی طیارہ مگ 21بدھ کو اس وقت حادثہ کا شکار ہوگیا تھا جب وہ ہندستانی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کرنے آئے پاکستانی فضائیہ کے جنگی طیاروں کو کھدیڑ رہے تھے۔ اس دوران وہ پیراشوٹ سے اترتے ہوئے پاکستان کے قبضہ والے کشمیر میں پہنچ گئے تھے جہاں پاکستان نے انہیں حراست میں لے لیا تھا۔
جمعرات کو ہندستان کی سفارتی کوششوں کے بعد پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ انہیں جمعہ کو ہندستان کو سونپ دیا جائے گا۔