حیدرآباد27:شہر حیدرآباد میں عید الاضحی کے سلسلہ میں جوش وخروش دیکھاجارہا ہے ۔بازاروں میں بڑے پیمانہ پر بکرے نظر آرہے ہیں تاہم عوام نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال بکروں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہورہا ہے ۔عوام نے کہاکہ ایک بہتر بکرے کی قیمت 6000تا8000روپئے قبل ازیں تھی تاہم اس مرتبہ ایک بکرے کی قیمت تقریبا 10تا12ہزارروپئے ہوگئی ہے ۔









