نیو یارک: امریکا میں اسلامو فوبیا کے واقعات اور فلسطین مخالفت میں حملوں کا سلسلہ غیر معمولی طور پر بڑھتا جا رہا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیل حماس جنگ کے بعد امریکا میں مسلمانوں بالخصوص فلسطینیوں سے امتیازی سلوک اور نفرت پرمبنی واقعات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 178فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
کونسل برائے امریکن اسلام تعلقات CAIRکے مطابق گزشتہ 3ماہ کے دوران امریکا اور دیگر مقامات پر اسلامو فوبیا اور فلسطینی مخالف تعصب میں اضافہ نوٹ کیا گیا۔سی اے آئی آر کا بتایا ہے کہ 2023کے آخری 3 ماہ کے دوران مسلمان اور فلسطینیوں سے نفرت پر مبنی واقعات کی 3ہزار 578شکایات موصول ہوئیں،یہ تعداد ایک سال قبل کی اسی مدت میں موصول ہونے والی شکایات کے مقابلے میں 178فیصد ہے۔
ادارے کا مزید کہنا ہے کہ دوران ملازمت امتیازی سلوک کے متاثرین کی جانب سے 662شکایات موصول ہوئیں جب کہ نفرت پر مبنی جرائم اور نفرت کے واقعات 472مرتبہ رپورٹ کیے گئے اور تعلیمی امتیاز پر مبنی شکایات کی تعداد 448رہی۔