لکھنؤ۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ و اطلاعات اونیش کماراوستھی نے بتایا کہ کل تک 45048 مسافر بین الاقوامی پرواز سے آئے ہیں۔ جن میں سے 11695 مسافروں کو انسٹیٹیوشنل قرنطین میں اور 10517 مسافروں کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج 6 پروازیں آنے کا امکان ہے، جو 1011 مسافروں کو لے کر آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک 14.31 کروڑ افراد نے ملک بھر میں آروگیہ سیتوایپ ڈاؤن لوڈ کیا ہے، جن میں سے اتر پردیش میں 2.44 کروڑ افراد نے یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صنعتی یونٹوں میں 25262 کووڈ ہیلپ ڈیسک قائم کیے گئے ہیں جن میں 20 سے زائد ملازمین ہیں۔
غذائی اجناس کی تقسیم کے تحت، 3.56 کروڑ راشن کارڈوں کے مقابلے میں، کل 3.29 کروڑ راشن کارڈز کے 13.78 کروڑ یونٹ پر غلہ تقسیم کیا گیا ہے۔ کل21 جولائی سے پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا کے تحت مفت اناج تقسیم کا آغاز کیا جائے گا۔ اپریل 2020 سے اب تک کل 10.01 لاکھ خاندانوں کو نئے راشن کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔
مسٹر اوستھی نے بتایا کہ ریاست میں 5076 گائے تحفظ مراکز / گائے کی پناہ گاہوں میں 5.03 لاکھ بے سہارا گائے کا تحفظ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اضلاع میں کل 3306 بھونسا بینکوں کے قیام سے 7.60 لاکھ کوئنٹل بھونسا کا انتظام کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ کووڈ کیئر فنڈ میں اب تک کل 409.30 کروڑ روپئے جمع ہوئے جس میں سے، کووڈ کی روک تھام کے لئے مختلف طبی اداروں اور ضلع اسپتالوں میں 219.80 کروڑ روپئے کی منظوری دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 01 مارچ سے 15 جون 2020 کے درمیان ریاست میں مجموعی طور پر 3631791 مزدور آچکے ہیں اور 16 جون سے 19 جولائی 2020 کے درمیان ریاست میں 132071 مزدور آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کل مزدوروں میں سے، 2499 لاکھ کارکنوں کو 3527605 کارکنوں کی ہنر کی نقشہ سازی کے ذریعے منریگا کے تحت روزگار فراہم کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ منریگا کارکنوں کے لئے 17.09 کروڑ یومیہ تشکیل دیئے گئے ہیں اور 3418.03 کروڑ روپے اعزازیہ کی ادائیگی کی گئی ہے۔
مسٹر اوستھی نے کہا کہ پچھلے دو دنوں کے دوران، پی اے سی کی 33 بٹالین، 87 تربیتی مراکز اور 71 جیلوں میں صفائی ستھرائی اور سینٹائزیشن کا کام کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ داخلہ کے سیکشن 188 کے تحت126299 ایف آئی آر درج کرکے 286167 افراد کو نامزد کیا گیا ہے، ریاست میں اب تک 9944021 گاڑیوں کی گہری چیکنگ میں 64043 گاڑیاں ضبط کی گئیں۔