نئی دہلی 05 جولائی (یواین آئی) ملک میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 24،850 نئے معاملے رپورٹ ہونے کے سبب ہندوستان انفیکشن سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر روس کے بہت قریب پہنچ گیا ہے۔ اس عرصے میں ریکارڈ 613 افراد کی موت ہوئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی اتوار کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 24،850 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس میں اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 6،73،165 ہوچکی ہے ، جبکہ روس میں اب تک 6،73،564 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس سے 613 لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 19،268 ہوگئی ہے ۔ دریں اثنا ، انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 14،856 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ، جنہیں ملا کراب تک کل 4،09،083 افراد ٹھیک ہوچکے ہیں۔ ملل میں ابھی کورونا انفیکشن کے 2،44،814 فعال معاملے ہیں۔
مہاراشٹر میں سب سے زیادہ متاثرہ کورونا کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، ریاست میں انفیکشن کے 7،074 معاملے رپورٹ ہوئے ہیں ، جس سے انفیکشن کی تعداد 2،00،064 اور 295 اموات ہوچکی ہیں ، جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 8،671 ہوگئی ہے۔ ریاست میں ، 1،08،082 افراد متاثرہوئے ہیں۔
انفیکشن کے معاملے میں دوسرے مقام پر تمل ناڈو میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ کے پار ہوگئی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں انفیکشن کی تعداد 4،280 بڑھکر1،07،001 پر پہنچ گئی ہے اور اسی عرصے میں 65 افراد کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 1،450 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 60،592 افراد کو علاج کے بعد اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔