نئی دہلی ، 22 ستمبر (یو این آئی) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے تقریبا 27 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے بدھ کے روز یہاں بتایا کہ ملک میں اب تک 82.65 کروڑ سے زائد لوگوں ویکسین دی جا چکی ہے۔
ملک میں کورونا متاثرہ افراد کی شفایابی کی شرح 97.77 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جو مارچ 2020 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔