برازیلیا، 24 جون (اسپوتنک) برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے تقریباً 40 ہزار نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرن کی تعداد بڑھ کر 1145906 ہوگئی ہے۔برازیل کی وزارت صحت نے اپنے بیان میں یہ اطلاع دی۔
وزارت کے مطابق برازیل میں گزشتہ ایک دن میں کورونا وائرس کے 39436 معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرین کی تعداد 145906 ہوگئی ہے۔ اس دوران کورونا وائرس سے 1374 افراد کی موت ہونے سے مہلوکین کی تعداد 52645 ہوگئی ہے۔
عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) نے 11 مارچ کو کورونا وائرس کو عالمی وبا اعلان کیا تھا۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجیئنر کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے مطابق دنیا میں اب تک کورونا وائرس سے 92 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوچکے ہیں اور 4.77 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔