لکھنؤ: اترپردیش میں خریف فصل کے دوران دھان کی سرکاری خرید نہ ہونے پر اپوزیشن کے دعوی کو خارج کرتےہوئے ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت نے 2021۔
22 خریف سیشن میں اب تک 45ہزار سے زیادہ کسانوں سے کم از کم سہار ا قیمت پر تقریبا 4 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خرید کی ہے۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو ایک اعلی سطحی میٹنگ میں اعلی افسران کو ہدایت دی کہ فصل کی خریداری کو یقینی بنانے کے لئے اے ڈی ایم ایس ڈی ایم ، تحصیل دار سمیت سبھی اعلی افسران یومیہ خرید مراکز کا جائزہ لیں۔