نئی دہلی،20اگست (یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس کے ایک دن میں ریکارڈ تقریباً 70 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 28.36 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے حالانکہ اسی عرصہ میں 58 ہزار سے زیادہ مریض شفایاب بھی ہوئے ہیں ہوئے ہیں۔
جمعرات کومرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود کی جانب سے جاری تازہ تریزن اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 69،652 نئے کیسزرپورٹ ہوئےاور977 افراداس جان لیوا وبا سے ہلاک ہوئے۔ نئے کیسز سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر28،36،925 ہوگئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 53،866 رہی۔ اسی مدت کے دوران 58،793 مریض صحت مند ہوئے ، جنہیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا۔ اب تک ملک میں 20،96،664 افراد کوروناوائرس سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ ایکٹیو کیس کی تعداد 9881 ہوگئی کیونکہ متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہواہے ۔ اس وقت ملک میں ایکٹیو کیسز کی مجموعی تعداد 6،86،395 ہے۔
ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد کی شرح 24.20 فیصد،شفایابی کی شرح 73.91 فیصد اورہلاک شدگان شرح 1.90 فیصد ہے۔
ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرریاست مہاراشٹر ہے جہاں متاثرین کے کیسز کی تعداد 3808 سے بڑھ کر1،60،728 ہوگئی اور 346 اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 21،033 ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران9011 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں ، جس سے صحت مند افراد کی تعداد 4،46،881 ہوگئی۔ ملک میں سب سے زیادہ ایکٹیو کیسز اسی ریاست میں ہیں۔