سینٹ جونس، 25جون (یو این آئی) پنجاب نیشنل بینک کے ساتھ ساڑھے تیرہ ہزار کروڑ کے گھپلہ میں مطلوب مفرور ہندستانی ہیروں کے تاجر میہول چوکسی کے ایک بار تمام قانونی اختیارات ختم ہوجانے کے بعد اس کی اینٹی گوا کی شہریت منسوخ کردی جائے گی۔اینٹی گوا حکومت نے یہ اطلاع دی۔
اینٹی گوا آبزرور کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میہول چوکسی کی شہریت منسوخ کئے جانے کے بعد اس کی ہندستان کو حوالگی کا راستہ ہموار ہوجائے گا۔ اینٹی گوا کے ساتھ ہندستان کا حوالگی معاہدہ نہیں ہے۔