سہارنپور: اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے نگر کوتوالی علاقے میں منگل کو ایک زیرتعمیر پل کے لئے بنائے جارہے لوہے کے جال گرجانے کی وجہ سے دو لوگوں کی موت ہوگئی اور ایک دیگر زخمی ہوگیا۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ صبح 11 بجے خمران کے نزدیک پل بنانے کے لئے لوہے کا جال بچھایا جا رہا تھا اس درمیان اچانک لوہے کا جال نیچے گرگیا ۔
اس حادثے میں تین مزدورلوہے کی جال کے نیچے دب کر زخمی ہوگئے ۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آلوک پانڈے اور ایس ایس پی دنیش کمار پربھو نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا۔ اسپتال میں علاج کے دوران مزدور جے ویر سنگھ(35) اور راجکمار(32) کی موت ہوگئی۔ تیسرے زخمی مزدور کی حالت کافی نازک ہے ۔ زیر تعمیر پل سے جال گرنے کی اطلاع ملنے پر ہزاروں لوگ جائے وقوع پر پہنچ گئے ۔ قابل ذکر ہے کہ یہ پل گذشتہ ایک ماہ سے توڑ کر دوبارہ بنایا جارہا تھا۔ انتظامیہ نے اس معاملے میں جانچ کے ہدایات دئیے ہیں۔