سہارنپور : اترپردیش کے سہارنپور کے بیہٹ علاقے میں جمعہ کی شب ہوئے ایک سڑک حادثے میں تین نوجوانوں کی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بیہٹ علاقے میں تین روز قبل بارش کی وجہ سے درخت سڑک پر گر گیا تھا ۔
محکمہ جنگلات کے ملازمین نے درخت کی شاخ کو کاٹ کر اس کے بھاری تنے چھوڑ دیا۔ رات کے وقت چوہڑپور گاؤں کے نزدیک موٹر سائیکل سوار درخت کے تنے سے ٹکراگئے ۔ یہ ٹکر اتنی خطرناک تھی کہ اس موٹر سائیکل پر سوار تینوں نو جوان موقع پر ہی مرگئے ۔مرنے والوں کی شناخت وطن چوہان، اونیش اور ونے کے طور پر کی گئی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ مہلوکین دو سگے بھائی اور تیسرا ان کا دوست تھا۔ان میں ایک نوجوان کی گزشتہ ہفتے 22 جولائی کو شادی ہوئی تھی۔ حادثے کے بعد مشتعل گاؤں والوں نے محکمہ جنگلات کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے زبردست ہنگامہ کیا اور قصورواروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اطلاعات کی بنیاد پر موقع پر پہنچی پولیس نے کسی طرح نے گاؤں والوں کو سمجھا بجھاکر معاملہ سلجھایا۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔