گورکھپور: اترپردیش کے گورکھپور کے گگہا علاقے میں آج اسکول جاتے وقت موٹر سائیکل کی زد میں آنے سے ایک معصوم بچی کی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ سیکری گاؤں کی 9 سالہ خوشی پرجاپتی گھر سے اسکول جارہی تھی کہ تیز رفتار موٹر سائیکل کی زد میں آنے سے وہ شدید طور پر زخمی ہو گئی۔
خوشی کو سنگین حالت میں علاج کے لئے ضلع اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔حادثے کے بعد موٹر سائیکل سوار گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
اس سلسلے میں پولیس نے رپورٹ درج کرلی ہے اور موٹرسائکل سوار کو تلاش کررہی ہے ۔