الہ آباد:اترپردیش کے ضلع الہ آباد میں دھومن گنج علاقے میں ہفتے کو ریلوے لائن پار کرتے وقت ٹرین کی زد میں آنے سے ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھومن گنج علاقے میں بمرولي ریلوے اسٹیشن کے پاس کچھ لوگوں نے ریل پٹری کے کنارے ایک نوجوان کی کٹی لاش دیکھی۔ انہوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔
انہوں نے بتایا کہ لاش کی شناخت لال بھاراکے رہنے والے احمد کے بیٹے یاسین (20) کے طور پر کی گئی۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ریلوے لائن پار کرتے وقت ٹرین کی زد میں آنے سے یاسین کی موت ہوئی۔ پولیس رپورٹ درج کرکے معاملے کی چھان بین کر رہی ہے ۔