متھرا:14 مارچ(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع متھرا کے مانٹ علاقے میں سنیچر کو یمنا ایکسپریس وے پر مسافروں سے بھری ایک پرائیویٹ بس کے پلٹنے سے اس میں سوار کم سے کم 23 مسافر زخمی ہوگئے ۔
پولیس ذرائع نے سنیچر کو بتایا کہ گورکھپور سے دہلی جارہی ایک پرائیویٹ ٹراویلس کی بس دیر رات تقریبا 11:50 بجے مانٹ ٹول بیئرئیر کو ٹکر مارتے ہوئے پلٹ گئی۔
بس پلٹے ہی چیخ وپکار شروع ہوگئی۔ٹول پلازہ کے ملزمین نے مقامی افراد کی مدد سے بس میں پھنسے مسافروں کو باہر نکالا اور پولیس کو اطلاع دی۔بس میں تقریبا 60 مسافر سوار تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی مسافروں کو نزدیک کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں پانچ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ پولیس معاملے کی تحقیق کررہی ہے ۔