امروہہ: اترپردیش کے ضلع امروہہ میں اتوار کو تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر لگنے سے بائیک سوار منڈی دھنورا کے امہیڑا باشندہ دو کسانوں کی سڑک حادثے میں موت ہوگئی۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ تھانہ منڈی دھنورا علاقے کے گاؤں امہیڑا باشندہ کسان دھریندر(42) اور مکیش(40)بائیک سے مرادآباد دوا لینے گئے تھے ۔ واپس لوٹتے وقت ان کی بائیک کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی زبردستی تھی کہ بائیک سوار دور جا گرے ۔ حادثے میں شدید طور سے زخمی دونوں کسانوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ بائیک بھی بری طرح سے تباہ ہوگئی۔ حادثے کے بعد گاڑی کو لے کر موقع سے فرار ہوگیا۔