للت پور: اترپردیش کے ضلع للت پور میں جمعرات کو ٹرک کی ٹکر سے بائیک سوار خاتون کی موت ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ کوتوالی صدر علاقے کے محلہ اجیتا پورا باشندہ جہاں باز(23) اپنی بیوی سمرن(21) کو ساتھ لے کر بائیک سے اپنی بہن کے گھر جھانسی گیا ہوا تھا۔
جب وہ بائیک سے واپس للت پور آرہا تھا۔ تب صد ر کوتوالی نیشنل ہائی وے ۔44 پر واقع گرام روڑا کے نزدیک پہنچا تھا۔ کہ تبھی نیشنل ہائی وے پر کھڑے دو جانور آپس میں لڑنے لگے ۔
مویشیوں میں بچاؤں کے لئے جہاں باز نے بائیک کو سڑک کنارے کھڑا کردیا۔ تبھی تیز رفتاری سے آرہے ٹرک نے بائیک میں زور دار ٹکر مار دی اور موقع سے فرار ہوگیا۔جس سے بائیک سوار شوہر۔بیوی نیچے گر گئے ۔ جس میں بیوی سمرن شدید طور سے زخمی ہوگئی۔
موقع پر موجود راہ گیروں نے دونوں کو علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا، جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد سمرن کو مردہ قرار دے دیا اور شوہر جہاں بز کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرلیا۔کوتوالی انچارج نے بتایا کہ متوفی خاتون کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے ۔