روم:اٹلی کی میڈیا سے موصولہ خبر کے مطابق آج وسطی اٹلی میں سلسلہ وار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے اور تودہ گرنے سے کئی لوگوں کی موت واقع ہوگئی ۔ذرائع کے مطابق اٹلی کے ایک چھوٹے سے ہوٹل میں جو کہ پہاڑوں کے درمیان واقع تھا تودہ گرنے سے کئی افراد ہلاک ہوگئے ۔ذرائع نے بتایا کہ تودہ گرنے سے کم از کم 30افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے ۔ یہ افراد اس ہوٹل میں مقیم تھے جب پہاڑوں میں زوردارزلزلہ کا جھٹکا آیا اور تودے گرنے لگے جس کی زد میں یہ افراد آگئے ۔اسکائی ٹی جی 24 ٹیلی ویزن کی رپورٹ کے مطابق وسطی ابروزو خطہ میں گران ساسو پہاڑیوں پر واقع فارنڈولہ شہر کا ہوٹل ریگو پیانورات کے پہر زلزلے اور تودہ گرنے سے زد میں آگیا جس میں وہاں مقیم 30افراد کی موت ہوگئی۔اٹلی کی نیوز ایجنسی انسا نے بتایا ہے کہ ریسکیو ٹیموں کو جائے حادثہ پر بھیجا گیا ہے ۔ ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ یہاں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔