چندوسی : آل انڈیا نوجوان تاجر یونین کا سیتاپور روڈ پر ایک جلسہ منعقد ہوا۔ جلسہ میں پرائیویٹ اسکول کی من مانی پر ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔ یونین کے شہر صدر انوج باجپئی نے کہا کہ پرائیویٹ اسکول سرپرستوں سے کھلے عام غیر قانونی رقم وصول کررہے ہیں لیکن حکومت اور انتظامیہ اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں۔اسکول منتظمین پبلک اسکولوں کی ملی بھگت سے دکانداروں سے کتابیں ایک مقررہ دکان پر زیادہ قیمت دیکر خریدنے پر مجبور ہیں۔جبکہ دکانداروں سے اسکول منتظمین نے چالیس فیصد کمیشن طے کرلیا ہے جس کی وجہ سے دکاندار واسکول مالکان اور سرپرستوں کو کھلے عام لوٹ رہے ہیں۔جلسہ میں عرضداشت کے ذریعہ وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو، وزیر تعلیم رام گووند چودھری، کابینی وزیر اعظم خاں کو مذکورہ معاملے سے روشناس کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
جلسہ کی نظامت راجو چڈھا نے کی۔ جلسہ میں نیل ساہنی،مدت گرگ،وکرم ،سنجیواگروال، راشد انصاری، مبارک حسین،سشیل کے علاوہ ابھے، پرتیک، ہنی شرما اور رجت سونو وغیرہ موجود تھے