بلند شہر، 24 دسمبر (یو این آئی) اتر پردیش کے بلند شہر کی ایک عدالت نے پانچ سالہ بچی کی عصمت دری کرنے والے ایک ملزم کو عمر قید اور 60 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج، پوکسو ایکٹ، دھرو رائے نے سال 2016 میںایک پانچ سالہ معصوم کی عصمت دری کرنے والے کلدیپ نامی نوجوان کو عمر قید اور 60 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
اس رقم میں متاثرہ کو 40 ہزار روپے بطور معاوضہ دیا جائے گا۔