اجمیر: راجستھان میں اجمیر پولیس نےدس دن قبل 20 اکتوبر کو سول لائنز تھانہ علاقہ کے کچہری روڈ پر واقع ایک پٹرول پمپ پر فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے والے دو ملزمین کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ وکاس کمار شرما نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد فرار ہونے والے دونوں ملزمین کو پولیس نے مدھیہ پردیش کے اجین سے گرفتار کیا ہے۔
اس سے پہلے بنگلور، حیدرآباد، احمد آباد میں بھی پولیس کی خصوصی ٹیموں نے ملزموں کو تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں اُجّین میں کامیابی ملی۔