اٹاوہ: اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے کوتوالی علاقے میں تکونیا کے نزدیک بازار میں ایک خاتون پر نامعلوم شخص تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔
ایس پی ڈاکٹر برجیش کمارسنگھ نے بتایا کہ آج دوپہر تقریبا ڈھائی بجے کے نزدیک گاندھی نگر کی رہنے والی ایک خاتون اپنی بہن کے ساتھ بازار گئی تھی۔
خاتون دوکان پر جب خریداری کررہی تھی اسی وقت کسی نے پیچھے سے اس پر تیزاب پھینک دیا۔