نئی دہلی،: (یو این آئي) اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے جمعہ کے روز کہا کہ وطن کے باشندوں نے عدالتی فیصلے کو احترام کے ساتھ قبول کرکے عالمی برادری کے سامنے ایک مثال پیش کی ہے۔
74 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ اجودھیا میں رام جنم بھومی پر مندر کی تعمیر کا کام 10 دن پہلے شروع کیا گیا ہے اور اس سے ملک کے شہریوں نے فخر محسوس کیا ہے۔
ملک کے باشندوں نے ایک طویل عرصے تک صبر اور تحمل کا مظاہرہ کیا اور ہمیشہ ملک کے عدالتی نظام پر اعتماد برقرار رکھا۔