نئی دہلی،19 جون (یواین آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ اترپردیش حکومت کی حقیقت سامنے لانے والے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے جو قابل مذمت اور شرمناک ہے۔
محترمہ گاندھی نے جمعہ کےروز ٹویٹر پر بتایا کہ ’’اترپردیش کی حکومت ایف آئی آر کرکے حقیقت پر پردہ نہیں ڈال سکتی۔ زمین پر اس وبا کے دوران سنگین بدنظمی ہیں۔ حقیقت سامنے لانےسے ان میں سدھار ہوسکتا ہے لیکن ریاستی حکومت صحافیوں، سابق افسران اور اپوزیشن پر حقیقت سامنے لانے سے روکنے کےلئے ایف آئی آر درج کروا رہی ہے جو انتہائی شرمناک ہے۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے وزیراعظم نریندر مودی کے گود لئے گاوں میں بھوک سے بدحال لوگوں پر خبربنانا اسکرال ویب سائٹ کی صحافی سپریا پر بھاری پڑگیا ہے۔ ان کے خلاف وارانسی کے رام نگر تھانہ میں ایف آئی درج کی گئی ہے۔