ریزرو بینک آف انڈیا کی بینکوں اور فائنانس کمپنیوں پر گہری نظر ہے اور کسی بھی طرح کے ضابطوں کی خلاف ورزی پر فوراً کارروائی کی جا رہی ہے۔ آر بی آئی نے سوموار کو کچھ اسی طرح کا ‘ایکشن’ دکھایا جب اس نے ریگولیٹری نارمس کی خلاف ورزی کرنے پر سی ایس بی بینک، یونین بینک آف انڈیا، متھوٹ ہاؤسنگ فائنانس سمیت 5 یونٹس پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔ جن بینکنگ یونٹ پر کارروائی ہوئی ہے ان میں نِڈو ہوم فائنانس لمیٹڈ اور اشوکا وِنیوگ لمیٹڈ بھی شامل ہیں۔









