بالی ووڈ اداکار سنجے دت کے فینس کیلئے بری خبر سامنے آئی ہے۔ کومل ناہٹا نے ٹویٹ کرکے جانکاری دی ہے کہ سنجے دت کو لنگس (پھیپھڑوں) کا کینسر ہوگیا ہے۔ دو دن پہلے ہی سنجے دت کو سانس لینے میں پریشانی ہونے کے چلتے ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
یہاں ان کا کوروناوائرس ٹیسٹ کیا گیا جس میں وہ کووڈ-19 نگیٹو پائے گئے لیکن ان کی طبیعت میں کچھ پریشان ہے ایسا بتاکر کچھ وقت کیلئے کام سے چھٹی لے لی۔ اس کے بعد سے کئی طرح کی اٹکل بازیاں جاری تھیں۔ اسی درمیان یڑی خبر سامنے آئی۔
بتادیں کہ حال ہی میں سنجے دت کو سانس کی تکلیف کے چلتے لیلا وتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ سانس کی دقت کے چلتے کنبے کو شک تھا کہ کہیں سنجے دت کوروناوائرس پازیٹو تو نہیں اسی لئے سنجے دت کو فورا لیلا وتی اسپتال میں داخل کتتے ہی ان کا کوروناٹیسٹ کیا گیا تھا۔
لیکن ان کی کورونارپورٹ منفی آئی تھی۔ کل اسپتال سے چھٹی لیکر گھر لوٹے سنجے دت کی آج کچھ میڈیکل رپورٹ آئی جس کے بعد اداکار نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے بتایا کہ ان کی طبیعت ناساز ہے۔ اس لئے وہ کچھ دن کیلئے میڈیکل ٹریٹمینٹ کیلئے کام سے چھٹی لے رہے ہیں۔
اداکار سنجے دت کے ذرائع کے مطابق وہ لنگس کینسر (LUNGS CANCER) سے متاثر ہیں اور ان کا کنبہ انہیں جلد ہی علاج کیلئے یو ایس لے جانے کی تیاری میں ہے۔ اس وقت سنجے کے کنبے میں ٹینشن کا ماحول ہے۔ اچانک منگل کی رات کو کومل ناہٹا نے ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی کہ سنجو بابا کو لنگس کا کینسر ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ لاک ڈاون کے وقت سنجے دت ممبئی میں اکیلے رہ رہے تھے۔ ان کی فیملی دبئی میں کسی کام سے گئی ہوئی تھی اور لاک ڈاون کے دوران وہیں پھنس گئی تھی۔ فلموں کی بات کریں تو سنجے دت کی ’سڑک-2’ اسی ماہ ریلیز ہونے والی ہے۔ اس میں ان کے ساتھ پوجا بھٹ، عالیہ بھٹ اور آدتیہ رائے کپور بھی نظر آنے والے ہیں۔ طویل عرصے کے بعد ایک بار پھر سے مہیش بھٹ کی ہدایت کاری کی باگ ڈور اس فلم سے سنبھالی ہے