نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ممبئی کی مشہور کورڈیلیا کروز ڈرگز کیس میں خصوصی این ڈی پی ایس کورٹ میں 6,000 صفحات کی چارج شیٹ داخل کی ہے۔ اس میں اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان جنہیں کیس میں سب سے بڑے ملزم کے طور پر پیش کیا گیا تھا، کو کلین چٹ مل گئی ہے۔ آریان کو اس معاملے میں 2 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا اور 26 دن کے بعد ضمانت ملی تھی۔









