جے پور،؛ اداکارہ پائل روہتگی کو راجستھان پولیس نے مجاہدآزادی موتی لال نہرو کے حوالے سےسوشل میڈیا پر متنازعہ ویڈیو اور پوسٹ ڈالنے کے معاملے میں آج گجرات کے شہر احمدآباد سے حراست میں لے لیا ۔
پولیس کے مطابق اس معاملے بوندی پولیس نے پائل کو احمدآباد سے حراست میں لے کر بوندی لایا جارہا ہے جہاں پولیس اس معاملے میں اس سے پوچھ گچھ کرے گی۔ قابل ذکر ہے کہ پائل نے مسٹر موتی لال نہرو پر ایک ویڈیو بنایا تھا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد ضلع بوندی میں ایک کانگریس کے کارکن نے اس پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے پائل کے خلاف گذشتہ 10 اکتوبرکو صدر تھانے میں آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروایا تھا۔