یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ اڈانی گروپ اور پی ایم مودی کوئلہ گھوٹالہ چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مہوا موئترا نے کہا کہ وہ گھبراہٹ کی حالت میں ہیں کیونکہ اس طرح کے الزام سے دوسرے ممالک میں حکومتیں گر جاتی ہیں۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح کو اس منصوبے کے حصہ کے طور پر استعمال کرنے کا الزام بھی لگایا۔
ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے جمعہ کو الزام لگایا کہ لوک سبھا کی اخلاقیات کمیٹی کی رپورٹ کے پیچھے وزیر اعظم نریندر مودی اور اڈانی گروپ کے درمیان ‘گٹھ جوڑ’ ہے جس میں انہیں ایوان سے نکالنے کی سفارش کی گئی ہے۔ یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ اڈانی گروپ اور پی ایم مودی کوئلہ گھوٹالہ چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مہوا موئترا نے کہا کہ وہ گھبراہٹ کی حالت میں ہیں کیونکہ اس طرح کے الزام سے حکومت گر جاتی۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح کو اس منصوبے کے حصہ کے طور پر استعمال کرنے کا الزام بھی لگایا۔