گوگل کی جانب سے اپنی مقبول ترین سروس میپس میں بظاہر معمولی مگر کارآمد اپ ڈیٹس صارفین کے لیے متعارف کرائی جارہی ہیں۔
ان اپ ڈیٹس میں گوگل میپس ایپ کے سیوڈ ٹیب پر توجہ دی گئی ہے۔
اگر آپ اس ٹیب کو استعمال نہیں کرتے تو جان لیں کہ اس میں آپ اپنی پسندیدہ لوکیشنز کو بک مارک کرسکتے ہیں جن کو فیورٹس، وانٹ ٹو گو، اسٹارڈ پلیس یا کاسٹیوم لسٹس کی شکل میںن محفوظ کیا جاسکتا ہے۔
یہ اپ ڈیٹ اس وقت لوکیشنز کی تلاش آسان بنائے گی جب آپ متعدد مقامات کو محفوظ کرچکے ہوں۔
اس میں لوکیشنز حال ہی میں محفوظ کرنے یا اس سے کتنے قریب ہیں، کی بنیاد پر ترتیب دے سکتے ہیں۔
اگر آپ گوگل ممیپس میں لوکیشن ہسٹری کو ٹرن آن کریں گے تو یہ ایپ سیوڈ ٹیب میں مقامات کے اضافے کا عمل مختلف سجیشنز سے آسان بنائے گی۔
اسی طرح حال ہی میں جن مقامات پر گئے ہوں گے وہ لوکیشنز ایپ کے ٹائم لائن فیچر میں سیو ہوجائیں گی۔
گوگل کے مطابق اب تمام مقامات وقت، شہر، خطے یا ملک کے مطابق آرگنائز ہوں گے۔
کمپنی کے مطابق یہ اپ ڈیٹس تمام صارفین کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور پہلی بار سیوڈ ٹیب کو بہتر بنایا جارہا ہے۔
اب اسے ٹریول ڈائری اور مقامات کے لیے ٹو ڈو لسٹ کی طرح استعمال کیا جاسکے گا جو بیشتر سیاحوں کے لیے پرکشش خیال ہوگا۔