بہت سے لوگ چائے کے مقابلے میں کافی کا انتخاب کرتے ہیں. ایک تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں روزانہ کی بنیاد پر 2 ارب کپ سے زیادہ کافی پی جاتی ہے۔ ویسے تو کافی کی تاریخ کافی پرانی ہے لیکن دورِ جدید میں مختلف قسم کی کافی کی مصنوعات تیار کرنے کے باعث اٹلی دنیا بھر میں مشہور ہے، کافی پینے کے شوقین افراد کی بڑی تعداد کافی کی ایک قسم کیپیچینو (Cappuccino) پینے کی شیدائی ہے، جسے کافی اور دودھ کی یکساں آمیزش کے ذریعے تیار کیا جاتا ہے۔









