بستی: اترپردیش کے ضلع بستی میں کورونا وائرس کے پیش نظر ماسک کی کالا بازاری کرنے کے الزام میں ضلع انتظامیہ نے تین میڈیکل اسٹوروں کو سیل کردیا۔آفیشیل ذرائع نے پیر کو یہاں بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے کئی میڈیکل اسٹوروں کی جانچ کی گئی۔
جانچ کے دوران تین میڈیکل اسٹور کے مالکوں کو زیادہ قیمت پر ماسک فروخت کرنے کا ملزم پائے جانے پر ان کے میڈیکل کی دوکانوں کو انتظامیہ نے سیل کردیا ۔
انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ اور محکمہ ڈرگس کی مشترکہ ٹیم نے وجے میڈیکل اسٹورکمپنی باغ،راج میڈیکل اسٹور آواس وکاس کالونی وکمار میڈیکل اسٹور کٹرا کی دوکانوں پر زیادہ قیمتوں کے ساتھ ماسک فروخت کرنے کی شکایت صحیح پائے جانے پر تینوں دوکانوں کو سیل کردیا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ میڈیکل اسٹور پرعام ماسک 60 تا 80 روپئے میں فروخت کیا جارہا تھا۔ شہریوں کی جانب سے اس کی شکایت ضلع انتظامیہ سے کی تھی۔